اہل کراچی کی سہولت کیلئے سرکلر ریلوے ٹرین کے اوقات کار تبدیل 

  اہل کراچی کی سہولت کیلئے سرکلر ریلوے ٹرین کے اوقات کار تبدیل 

  

کراچی،لاہور (سٹاف رپورٹر،لیڈی رپورٹر)پاکستان ریلوے نے اہل کراچی کی سہولت کیلئے 20نومبر سے پہلے فیز میں کراچی سٹی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے در میا ن چلائی جانیوالی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلرریلوے (1-Up) ٹرین صبح 7بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کرکراچی کینٹ،ڈیپارچر یارڈ،، ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئرپورٹ ہالٹ، ملیر کا لو نی، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم اوربادل نالہ سے ہوتی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔دوسری دفعہ یہ ٹرین کراچی سٹی ریلوے سٹیشن سے شام 5بجے روانہ ہو کراسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 6 بجکر30 منٹ پرمارشلنگ یارڈ پپری ریلو ے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ کراچی سرکلر ریلوے (2-Dn) ٹرین مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے صبح 7بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہو تی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پرکراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح ما رشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے دوسری دفعہ یہ ٹرین شام 4بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر شام 6 بجے کراچی سٹی ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔ ان اوقات کارکے مطابق کراچی سرکلر ریلوے ٹرین ابتدائی طور پر20 نومبر سے 30 نومبر 2020 تک چلے گی۔واضح رہے یہ ٹرین یک طرفہ چار ٹرپ کی بجائے دن میں دو ٹرپ مکمل کرے گی۔

اہل کراچی سہولت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -