حلال فوڈ تھارٹی کی کارروائی، مضر صحت چائے بنانے والی فیکٹری سیل

حلال فوڈ تھارٹی کی کارروائی، مضر صحت چائے بنانے والی فیکٹری سیل

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے وزیر باغ روڈ میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت چائے کی پتی تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو سیل کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی سہیل خان کی ہدایت پر ہونے والی کاروائی میں 800 کلوگرام سے زائد مضر صحت چائے کی پتی برآمد کی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق برآمد ہونے والی چائے میں مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلر اور مختلف اشیاء کے چھلکوں کی ملاوٹ کی جارہی تھی، اتھارٹی کی جانب سے بروقت کاروائی میں مضر صحت چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی، جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں ہونے والی کاروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز طلعت فہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عزیر اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے حصہ لیا۔  فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق وزیر باغ روڈ پر مضر صحت ٹافیاں تیار کرنے  والی ایک فیکٹری پر بھی چھاپا مارا گیا، فیکٹری میں ٹافیاں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی تیار کی جارہی تھی۔ فیکٹری دیگر برانڈز کے نام پر مضر صحت ٹافیاں تیار کررہی تھی۔  ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی سہیل خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے لئے سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کے لئے اتھارٹی کے ٹول فری نمبر پر شکایات درج کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -