پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے: ہمایون خان 

  پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے: ہمایون خان 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے جس کیلئے صوبہ بھر میں تیاریاں جاری ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے وہ گزشتہ روز پشاور میں سید ظاہر شاہ کی رہائش گا ہ پر سٹی ورکرز کنونشن سے خطاب اور بعد ازاں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے اس موقع پر پارٹی کے صوبائی رہنماوسابق وزیرسید ظاہر علی شاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد،پشاور سٹی کے صدر ذوالفقارافغانی،جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان،ایوب شاہ اوردیگربھی موجود تھے ہمایون خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے پشاور سٹی سمیت صوبہ بھر سے بھرپور شرکت کرینگے پیپلز پارٹی کے ورکرز ہزاروں کی تعداد میں اپنی شمولیت یقینی بنائیں گے اورپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کاافقیدالمثال ستقبال کیاجائے گا22 نومبر کو پی ڈی ایم جلسہ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے صوبہ بھر کے کارکن جلسہ کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے متحرک ہیں حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کی اخلاقی جواز کھو چکی ہے پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر کاربند ہیں اور رہیں گے جبکہ پی ڈی ایم کاپشاورمیں جلسہ ضرور ہوگاانہوں نے کہاکہ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے ملک تباہ حالی کی طرف گامزن ہے اپوزیشن کی کوشش رہی کہ اس حکومت کو راہ راست پر لائے اس حکومت میں پچاس کرایے کے مشیر سارا دن باتیں کرتے ہیں اپوزیشن پارٹیوں کے جلسوں سے حکومت پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے گلگت بلتستان کے ووٹ چرائے الیکشن کمیشن وہاں بھی سلیکٹیڈ رہا حکومت نے پیسے دے کر ووٹ لیے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جلسہ گیارہ بجے ہوگا اور بلاول بھٹوزرداری ملاکنڈ کی بجائے سیدھے جلسہ گاہ پہنچیں گے پشاور سٹی ورکرز کنونشن کے موقع پر سید ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک مہینے سے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں عمران خان کی نااہل حکومت سے اب لوگ تنگ ہیں 21 نومبر کو پیپلز پارٹی مشعل بردار ریلی کی صورت میں چیئر مین بلاول بھٹو کا استقبال کرے گی رات دس بجے رنگ روڈ پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائیگا پی ڈی ایم پشاور جلسے میں کرونا ایس او پیز کا بھر پور خیال کیا جا رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی آئین و قانون، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور مہنگائی بیروزگاری کیخلاف اور عوام کے معاشی حقوق،میڈیا کی آزادی، کسان مزدور ملازمین کے مسائل کے فوری حل اور موجودہ ناہل حکمرانوں سے نجات کیلئے پی۔ڈی۔ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں متفق و متحد ہیں ذوالفقار افغانی نے کہاکہ گزشتہ ایک مہینے سے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں عمران خان کی نااہل حکومت سے اب لوگ تنگ ہیں موجودہ سیلیکٹیڈ حکمرانوں کے پاس اقتدار تو ہے لیکن کوئی اختیار نہیں جبکہ نااہل حکمران پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبراہٹ اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ھو چکے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -