مولانا نور احمد شاہ وفات پاگئے

  مولانا نور احمد شاہ وفات پاگئے

  

بنوں (بیورورپورٹ)مولانا نور احمد شاہ وفات پاگئے مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شاہ دیو بنوں میں سپرد خاک کردیا گیا مولانا سیدنور احمد شاہ کی سیاسی،سماجی اورمذہبی خدمات تادم حیات یادرکھی جائیں گی،قوم ایک بڑی علمی قبلے اور مدبر ہستی سے محروم ہوگئی،اس کی رحلت سے پیداہونے والی خلاء کبھی پرنہیں ہوگا،مرحوم نے معاشرے میں ہمیشہ حق وسچ کابول بالا کرنے کیلئے جدوجہدکی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواکے اپوزیشن محمد اکرم خان درانی،سابق سینیٹرضلعی امیرجے یوآئی قاری محمد عبداللہ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈووکیٹ،جامعہ المرکزالاسلامی کے ڈائریکٹرمولانا سید نسیم علی شاہ، ضلعی سالار جے یو آئی قاری مستقیم شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک عدنان خان،ملک محمدعالم خان، مولانا احتشام الحق،پروفیسرحافظ بخت ایاز، سبجیکٹ سپیشلسٹ بلیاز خاکساؔر، شہاب سورانی،سخی بادشاہ ہمدرؔد اورپیرمرادعلی شاہ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں گزشتہ روز پیر طریقت حضرت مولانا سیدنور احمد شاہ المعروف شیخ صاحب شاہ دیوکی رحلت کوایک بہت بڑا المیہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بنوں کیلئے مرحوم کی سیاسی،رفاہی وسماجی خدمات تادم حیات یادرکھی جائیں گی اُنھوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -