مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز یونین کے انتخابات، فیض اللہ صدر منتخب
مردان (بیورورپورٹ) مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز یونین کے انتخابات میں فیض اللہ خان نے کلین سویپ کردیا اور گروپ کے تمام عہدیدار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے بدھ کے رو زانتخابات الیکشن کمشنر محمد جاوید کی نگرانی میں پرامن طورپر مکمل ہوگئے نتائج کے مطابق فیض اللہ خان نے 78ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے اس کے مدمقابل سید کریم کو 26ووٹ ملے اس طرح فیض اللہ گروپ سے تعلق رکھنے والے جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار سعید خان 81ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ اس کے مد مقابل ولی محمد کو 22ووٹ ملے کامیاب گروپ سے تعلق رکھنے والے نائب صدارت کے عہدے پر ارشد خان،جائنٹ سیکرٹری عبدالوسیع،،شکیل خان انفارمیشن سیکرٹری، فضل برہان فنانس سیکرٹری جبکہ حامد علی آفس سیکرٹری کے عہدے پر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں نومنتخب صدر فیض اللہ خان نے نتائج کے اعلان کے بعد ایم ڈی اے کے ملازمین،الیکشن کمیٹی اورپولیس انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے اورکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔