پشاور یونیورسٹی کلاس تھری ایسو سی ایشن کی ہڑتال شدت اختیار کر گئی

      پشاور یونیورسٹی کلاس تھری ایسو سی ایشن کی ہڑتال شدت اختیار کر گئی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کلاس تھری ایسو سی ایشن کی ہڑتال شدت اختیار کر گئی ال یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا نے بھی ملازمین کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو آج  تک مطالبات حل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی بصورت دیگر احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے احتجاج ریکار کرینگے جبکہ پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور اور سنٹیشن سٹاف ایسو سی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے یونیورسٹی اف ایمپلائز ایسو سی ایشن کلاس تھری پچھلے ایک ہفتہ سے ہڑتال پر ہے اور انتظامیہ کیساتھ ایک بار مذاکرات بھی کیے گئے جو نا کام رہے جبکہ دوبارہ مذکرات کی کوشش کی گئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا جسکے بعد ملازمین نے ایڈمنیسٹریشن بلاک کے سامنے ہڑتال جاری رکھی تاہم ملازمین کے ہڑتال کے باعث پہلے ہی انتظامی امور متاثر تھے اور کلاس فور اور سنٹیشن سٹاف کا کلاس تھری ایسو سی ایشن کے ہڑتال کی حمایت کے بعد مزید حالات کشدہ ہونے کا خدشہ ہے جس سے طلبہ  متاثر ہونے سمیت یونیورسٹی کی ساکھ بھی متاثر ہوگی تاہم انتظامیہ اس سارے صورت حال میں غیر سنجیدہ کھائی دے رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -