جندول،موسم سرما کی بارش،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

جندول،موسم سرما کی بارش،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سمیت ضلع بھر میں موسم سرماں کی بارش، تین روزمسلسل برسات کے بعد موسم سرد، پہاڑی سلسلوں نے سفید چادر اوڑھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرماں کی پہلی بارش کے بعد پہاڑی سلسلوں نے سفید چادر اوڑھ لیا ہے برفباری کے بعد شہری علاقوں کے لوگ سیاحتی مقامات کے دورے کر کے پہلی برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو دوسری جانب سیاحتی مقامات شاہی بنشاہی، لڑم ٹاپ، مسکینی درہ،گرشم میدان و دیگر علاقہ جات میں سہولیات کے فقدان کا رونا روتے ہیں۔ سیاحتی مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز شاہی بنشاہی میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے کثیر تعداد میں سیاح دیکھے گئیں مگر مذکورہ علاقہ میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ کوئی سہولت یا دوسرا انتظام موجود نہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔علاقہ میں بارش و برفباری کے بعد موسم بہت ٹھنڈا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گرم کھانوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر حکومت جلد از جلد ضلع بھر کے سیاحتی مقامات کو ترجیحاتی بنیادوں پر سہولیات سے آراستہ کر دیں تو سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوجائے گا اورعلاقہ کے لوگوں کی معاشی حالت بہت بہتر ہو جائے گی تاہم اگر سہولیات کے فقدان کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہاں تو شاہی بنشاہی و دیگر سیاحتی مقامات میں رہائش پذیر لوگ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دوسرے علاقوں کو نقل مکانی پر مجبورہونگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -