معاوضے چیکوں کی عدم ادائیگی پر 25 نومبر کو ٹانک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

معاوضے چیکوں کی عدم ادائیگی پر 25 نومبر کو ٹانک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان گزشتہ آپریشنوں کے دوران متاثر ہونے والے گھروں کے معاوضے چیکوں کی عدم ادائیگی پر 25 نومبر کو ٹانک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ترجمان یو ماسید دھرنا۔تفصیلات کے مطابق یو ماسید دھرنا کے عہدیدار ندیم عوام دوست، رحمت شاہ محسود، شاہ فیصل غازی  نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ انتہا پسندوں کے خلاف آپریشنوں کے دوران رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کی ازالے کیلئے جاری سروے میں تحصیلدار سرویکئی سردار اسد اعوان اور انجنئیر پیر شفیق شاہ کی لوٹ مار اور متاثرہ گھروں کے امدادی چیک دینے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا، اعلامیہ کے مطابق 25 تاریخ کے احتجاجی مظاہرے میں یو ماسید کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا دینے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یو ماسید کے ہزاروں کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ جنوبی وزیرستان کے سامنے مسلسل تین ماہ تک دھرنا دیا تھا جس کو کورونا وائرس کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔