وزیراعظم پہلے گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کا حساب دیں،شیری رحمن 

وزیراعظم پہلے گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کا حساب دیں،شیری رحمن 

  

 اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کی جانب سے انتخابی اصلاحات بارے بیان پر کہاہے کہ وزیراعظم پہلے گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کا حساب دیں۔ اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کر کے ہمیں انتخابی اصلاحات کا درس نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈھائی سال میں انتخابی اصلاحات پر حکومت نے کتنی قانون سازی کی؟ پارلیمانی کمیٹی کو تالا لگا کر آپ انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے، وزیراعظم نے کشمیر اور گلگت گلستان جیسے معاملات پر اپوزیشن سے بات نہیں کی، انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت بد نیتی پر مبنی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ الیکشن چور حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آپ آر ٹی ایس میں خرابی سے بننے والی حکومت ہیں، الیکٹرک ووٹنگ آپ کے بس کی بات نہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ تباہی سرکار دھاندلی کے طریقہ کار ڈھونڈ رہی، اس حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔

شیری رحم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -