واپڈا کے مظالم سے تنگ عوام کے بعد فلور مل مالکان بھی احتجاج پر مجبور 

  واپڈا کے مظالم سے تنگ عوام کے بعد فلور مل مالکان بھی احتجاج پر مجبور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں گندم بحران خیبرپختون خواہ حکومت کی جانب سے گندم کے بحران پر قابو پانے کیلئے محکمہ فوڈ ڈیرہ اسماعیل خان فلور ملوں کو سبسڈائزڈ گندم فراہم کی جا رہی ہے ملز مالکان کی جانب سے مختلف مقامات پر ضلع بھر میں سستا آٹا 860 روپے میں 20 کلو فراہم کیا جا رہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر مختلف فیڈر پر اڈے کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر فلور ملز مالکان نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اڈے کاٹنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہم احتجاج کے طور پر فلور مل بند کر دے گے کئی بار ایکسئین کو لیٹر لکھ چکے ہیں صبح سویرے ہی انتظامیہ کو سستا آٹا فراہم کیا جاتا ہے ہر گھنٹے بات لوڈشیڈنگ ہم بر داشت کر رہے ہیں جب ہمیں بجلی نہیں ملے گی آٹا نہیں بنے گا تو ہم کہاں سے دیں گے سٹی اور رولر کے  ایکسئین کو حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے اس سے اچھا ہے کہ حکومت ہماری مل بند کرے ہم خود ہی اسکو بند کرنے جا رہے ہیں جس سے  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو  فراہم کیے  جانا  والے سستے آٹا کی ترسیل بھی بند ہو جائے گی ڈیرہ میں آٹے کے بحران کا ذمے دار واپڈا کے افسران ہوں گے ہم لاکھوں روپے بجلی کے بل حکومت کے خزانے میں جمع کروا رہے ہیں اگر واپڈا والوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو 3 دن کے بعد ہم فلور مل بند کر دیں ہماری وزیر اعلی خیبرپختون خواہ محمود خان اور کمشنر ڈیرہ اخوندزادہ یحیی خان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان سے اپیل ہے کہ واپڈا کو فلور ملز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی اڈے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے