کراچی میں ڈاکوں نے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کر دیا

کراچی میں ڈاکوں نے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی) سرجانی ٹاون میں ڈاکوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر باپ کے سامنے جوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مراقبہ ہال کے قریب کار میں سوار 28 سالہ افتخار ولد ظفر کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ایس ایچ او سرجانی ٹا ون را ناظم کا کہنا تھا کہ مقتول افتخار اپنے والد کے ہمراہ کار میں گھر کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، مقتول کو سینے کے قریب گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول ایمبرائڈری  کا کام کرتا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس ڈکیتی سمیت دیگر پہلوں پر تحقیقات کر رہی ہے، جواں سال بیٹے کی ہلاکت پر مقتول کا والد حواس کھو بیٹھا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔
 قتل