کورونا کی وسری لہر شرو ع ہونے کے باجود عوام ایس  او پیز پر عمل درامد نہیں کر رہے 

کورونا کی وسری لہر شرو ع ہونے کے باجود عوام ایس  او پیز پر عمل درامد نہیں کر ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا کی وسری لہر شرو ہونے کے باجود عوام  ایس او پیز پر عمل درامد نہیں کر رہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اس حوالے سے عمل درامد کروانے میں نا کام رہی ہے جس سے کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ چکا ہے تفصیلات کے مطابق کورونا کے دوسرے لہر کے بعد شہر مین عوامی رد عمل میں کوئی فرق نہیں آیا بازاروں،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عمل ددرامد نہیں ہو رہا جبکہ متعلقہ صوبائی حکومت بھی کورونا ایس او پیز پر عمل ددرامدد کروانے میں نا کام ہو چکی ہے اور حکومتی سطح پر کورونا سے متعلق کوئی  موثر حکمت عملی بھی ترتیب نہ کر سکی اس سارے صورت کے پیش نظر پشاور شہر میں کورونا پھیلنے کا امکان بڑھ چکا ہے سنجیدہ عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درامد کر کے ذمہ دار شہری کا فرض ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -