نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے: کمشنر مردان
مردان(بیورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کے مستقبل کے امین ہیں وہ ملک دشمن عناصر سے اُتررہے اور لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرے جو پاکستان کے مضبوطی اور استحکام کے لیے سرگرم عمل ہے وہ وہ یوتھ ٹاسک فورس مردان کے کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے کے پی یوتھ اسمبلی کے چیئرمین دانیال، انجینئر تیمور جنید،ماہ نور، اقصی خان اورمس شگفتہ روبی نے بھی خطاب کیا۔کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے لوگ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے دوسرے قوموں کے مقابلے میں ہمارے یہاں رفاعی کاموں اور خیرات دینے کیلئے عوام ہر وقت تیار ہوتے ہیں اس عوامی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ہم پاکستان کو خوشحال بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاکھو ں متاثرین کی خدمت کرکے مردان کے عوام نے تاریخ رقم کی ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ رفاعی کاموں کے لیے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائے انہوں نے یوتھ فورس کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو اس وبائی مرض سے لوگوں کو آگاہ کرنے اور اس سلسلے میں بیداری و شعور پیدا کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔