ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،جمشید مہمند

  ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،جمشید مہمند

  

شیرگڑھ (نامہ نگار)مسلم لیگ ضلع  مردان  کے جنرل سیکرٹری  اور پی کے 55 سے رکن اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا قومی خزانے کا ایک ایک پائی عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کرکے بھرپور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائیگا وہ لوندخوڑ بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ کونسلر میاں عبدالرحمان،سابق ناظم نیاز حسین جانباز ویلفیر ارگنائیشن لوند خوڑ کے چیئرمین سجاد علی صدر انور سید خان اور دیگر  بھی موجود تھے۔ انھوں نے اس موقع پر 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی روڈ کی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی انھوں نے کہا کہ ہم نے پی کے 55 کو ماڈل حلقہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے جو ماڈل حلقہ بنا کر دم لیں گے کیونکہ اس میں علاقے کے ہردلعزیز عوامی خدمت گار سابق ایم پی اے عمران شہید کا خون شامل ہے عوامی خدمت اور بہتر کوالٹی پر کوئی کمپرو مائیز نہیں کیا جائیگاہمارے منظور کردہ  عوامی منصوبوں پر زور و شور سے کام جاری ہے اور دیگر منصوبوں پر عنقریب کام شروع کیا جائیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -