ٹانک پولیس کا علاقہ ملازئی  میں مدرسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس

ٹانک پولیس کا علاقہ ملازئی  میں مدرسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے ...

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کا علاقہ ملازئی میں مدرسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ مدرسوں کے اساتذہ کے ساتھ میٹنگ اور تفصیلی مشاورت تفصیلات کے مطابق انسپیکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر آج بروز بدھ ایس۔ایچ۔او تھانہ ملازئی فہیم ممتاز خان نے تھانہ ملازئی میں تھانہ کی حدود میں واقع تمام مدرسوں کے مہتمم صاحبان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جسمیں علاقہ بھر کے تمام مدرسوں کے مہتمم صاحبان  نے شرکت کی اور مدرسوں کو درپیش خطرات، امن و امان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تبادلہ خیال اور تفصیلی مشاورت کی، تمام مہتمم صاحبان نے SHO فہیم ممتاز خان اور انکی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا? مہتمم صاحبان کی جانب سے کچھ تجاویز بھی پیش کی گئیں جنکو خوش آئند قرار دیگر ایس۔ایچ۔او فہیم ممتاز خان نے افسران بالا تک پہنچانے کا یقین دلایا۔ اسکے بعد مہتمم صاحبان سے مخاطب ہوکر ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی یا دیگر خطرہ کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دیا کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے رونما ہونے سے پہلے نمٹا جاسکے کیونکہ پولیس کے ساتھ آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے جس پر تمام مہتمم صاحبان نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں ایس۔ایچ۔او ملازئی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگز کا یہ سلسلہ آئندہ بھی انشائاللہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -