پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی،ممتاز خان 

  پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی،ممتاز خان 

  

بنوں (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام الریاض سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری الحاج ممتاز خان نے اپنے اخباری انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں کامیابی کی طرف رواں دواں ہے کامیاب جلسوں نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، 22نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا بلکہ پشاور جلسہ سے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی لیکن ہم انصافی حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دینگے کیونکہ اس ظالموں نے عوام سے جینے کا حق چھین کر اسے ذہنی مریض اور پریشان کن حالات سے دو چار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے اور مخصوص لوگوں کا ایک دوسری پارٹیوں میں تبادلے سے گریز کیا جائے جبکہ ملکی دفاع پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی جدو جہد آزادی رائے کا احترام، پاکستان میں آئین کی بالادستی اور یکساں قانون کی عملدادری چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام کی میلان جے یو آئی کی طرف بڑھ گیا ہے اور انکے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اُمید کی آخری کرن ہیں اور انشاء اللہ 22نومبر پشاور کا جلسہ عام ریفرنڈم ثابت ہوکر کامیابی کیلئے سنگ میل ہوگا کیونکہ عوام اب موجودہ حکومت کی بے بنیاد اور پر فریب جھوٹے نعروں سے تنگ آچکے ہیں اور موجودہ حکومت پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ناکام ترین حکومت ثابت ہو رہی ہے ملکی معیشت تباہ ہو کر ڈوب چکا ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں غریب عوام کا چولہا بجھ رہا ہے اس طرح بین الا قوامی سطح پر پاکستان رسوا ہوکر تنہا رہ گیا ہے اور ان سلیکٹڈ حکمرانوں کی بدولت اب پوری دنیا میں پاکستان پر کوئی بھی اعتبار نہیں کر رہا ہے لیکن انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اس ناکام اور جعلی حکومت کی بوریا بستر گول کر دیگی کیونکہ اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اُن کا مزید اقتدار میں رہنا مشکل ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -