اے سی کی نگرانی میں ٹیم  کا پل حادثے کا جائزہ

اے سی کی نگرانی میں ٹیم  کا پل حادثے کا جائزہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)  ڈپٹی کمشنر میر رضاء  اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف نے ہمراہ سی ایں ڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکموں کی کاکا صاحب پل/روڈ کے جائے وقوعہ کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹیم نے پل پر حادثے کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔کچھ دن پہلے یہاں سے گاڑی گرنے سے افسوسناک حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں کئی افراد شہید ہوئے تھے۔ اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تعاون سے بنائے گئیں پل کے مرمت و بحالی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر متعلقہ محکموں کو پل /روڈ کی فوری مرمتی و بحالی کے ہدایت جاری کئی  اور روڈ کو ہر قسم کے امدورفت کے لئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلعی بھر میں کسی بھی حادثے کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کریں تاکہ فوری جائے وقوعہ پر حفاظتی اقدامات کیا جاسکیں اور قیمتی جانوں کو محفوظ کیا جاسکیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -