بہت جلد مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے والا ہے: مرتضی جاوید عباسی

        بہت جلد مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے والا ہے: مرتضی جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بنوں (بیورورپورٹ)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے نورڑ بنوں میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے والا ہے اور عوام کو جلد ہی چوروں کے ٹولے اورملکی ترقی کے دشمنوں سے نجات ملنے والی ہے مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ترقی کا آغاز بنوں سے کریگی میاں محمد نواز شریف نے اپنے اقتدار میں بنوں کیلئے انترنیشنل ایئرپورٹ کا اعلان کیا پی ٹی آئی کے وزیر فواد چوہدری نے بنوں کو ریگستان کہہ کر ایئرپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور بنوں کے غیور عوام کی توہین کی لیکن بنوں کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگلے اسمبلی اجلاس میں فواد چوہدری کو گریبان سے پکڑ کر اس وقت تک گھسیٹوں گا جب تک وہ بنوں کے عوام سے معافی نہیں مانگتے انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام نے آج ہمیں عزت دیکر مقروض بنالیا ہے اور جو بھی اسمبلی فلور پر بنوں کے خلاف بات کریگا ہم اسکی زبان کاٹیں گے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک کی ترقی کیلئے بڑے منصوبے لائے آج70فیصد بڑے منصوبے نواز شریف کے کارنامے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں ملک کو کچھ نہیں دیا بلکہ بزدل کپتان کی حکومت میں کشمیر ہم سے گیانواز شریف ہوتے تو بھارت کو کشمیر پر قبضے کی جرائت نہ ہوتی کیونکہ نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ملک کو سی پیک کا تحفہ دیا موٹر ویز،جنوبی اضلاع کیلئے دو رویہ سڑکیں،گیس کے تحفے،انٹر نیشنل ایئرپورٹس کی منظوری،جنوبی اضلاع کیلئے کوہاٹ ٹنل اور دیگر بڑے ترقیاتی منصوبے نواز شریف کی ترقی پسند سوچ کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد کھلاڑی کی حکومت میں آٹے،چینی،گھی،گیس،پٹرول اور ادویات سمیت تمام اشیاء کی قیمتیں دوگئی ہوگئی ہیں جسمیں کپتان کے وزراء اور قریبی ساتھی ملوث ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن بنوں کے عہدیداروں کو تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نواز شریف اور انکے ساتھی سلیکٹڈ حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مذید کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھ لیا لیکن ڈی آئی خان کے وفاقی وزیر نے مریم نواز سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے پختون روایات کو پامال اور خواتین کی بے عزتی کی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے سابق ایم این اے ملک محمد نذیر خان،صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پیر صاحب زمان،ضلعی صدر پیر کمال شاہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکن اور عوام موجود تھے۔