وزیراعلیٰ کی چارسدہ میں   دہشتگرد حملے کی مذمت

  وزیراعلیٰ کی چارسدہ میں   دہشتگرد حملے کی مذمت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں سکیورٹی پر مامور اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -