مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں سی آ ر پی ایف کی مزید 49بٹالین کی تعیناتی کا اعلان

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں سی آ ر پی ایف کی مزید 49بٹالین کی تعیناتی کا ...

  

 سرینگر (این این آئی)بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایت انتخابات کے سلسلے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 49اضافی بٹالین کی تعیناتی کے احکامات دیدیئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے مزید ہزاروں اہلکار بھارت کی مختلف ریاستوں سے مقبوضہ علاقے میں منتقل کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بھارتی سرکاری افسروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں اسلحہ و گولہ بارود کی مطلوبہ پیمانے فراہمی، انسداد فسادات کے خصوصی سامان اور موسم سرما کے لباس سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات کرنے کو کہا گیا ہے۔

مودی سرکار

مزید :

صفحہ اول -