پاکستان قطر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے:جنرل قمر جاوید باجوہ

  پاکستان قطر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے:جنرل قمر جاوید باجوہ

  

  راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ائیرفورس نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات کے علاو ہ پیشہ وارانہ امور اور سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا پاکستان قطر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

کمانڈرقطر ملاقات

 اسلام آباد (این این آئی)کمانڈر قطر امیری ایئرفورس نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

کمانڈر قطر امیری

مزید :

صفحہ اول -