فلسطین نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر آمادگی ظاہر کردی 

    فلسطین نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر آمادگی ظاہر کردی 

  

تل ابیب (مانیٹر نگ ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمدکی یقین دہانی کے بعد فلسطین  اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر آمادہ ہوگیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے شہری امور کے سربراہ حسین الشیخ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات پہلے کی طرح بحال کیے جا رہے ہیں، اسرائیل نے ماضی کے تمام معاہدوں کی پاسداری کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں نئی یہودی آباد کاریوں پر فلسطینی صدر محمود عباس نے  رواں سال مئی میں احتجاجاً اسرائیل سے معاہدوں کے تحت ہونے والے تمام تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فلسطین

مزید :

صفحہ اول -