آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے بند کرنیکی تجویز مسترد کردی  

  آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے بند کرنیکی تجویز ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی میٹنگ میں متفقہ طور پر  وفاق کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز ہارون نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ  سکولز ایسوسی ایشن وزیر تعلیم سندھ کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کی ضرورت نہیں، بچوں کا پہلے ہی بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے اس وقت تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد ویسے بھی کم ہے اور سکولز بچوں کو متبادل دنوں یا شفٹوں میں بلا رہے ہیں، دیگر شعبہ جات کے مقابلے میں  تعلیمی ادارے سختی سے  ایس او پیز پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے سیاسی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، کورونا کے پھیلنے کی ذمہ داری بھی غیر ذمہ دارانہ سیاسی اجتماعات پر ہے۔ اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈوایزری کیمطابق کورونا خدشات میں بھی ان کا کہنا تھا کہ سکولز کھلے رکھے جائیں، بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں، اگر کسی سکول سے کورونا کیسز پازیٹیو آتے ہیں تو انہیں 15 دن کے لیے بند کیا جا سکتا ہے اگر کسی علاقے میں کرونا کے زیادہ کیسز ہیں تو اس علاقے کو چند دنوں کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔مگر ملک بھر کے اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہوگا جو نجی تعلیمی اداروں کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

تجویز مسترد

مزید :

صفحہ اول -