عمران خان پر الزامات مضحکہ خیز،پی ڈی ایم کے بنارسی ٹھگ ذہنی توازن کھو چکے:شبلی فراز

عمران خان پر الزامات مضحکہ خیز،پی ڈی ایم کے بنارسی ٹھگ ذہنی توازن کھو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بنارسی ٹھگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اکٹھ میں کئی دراڑیں پڑ چکی ہیں، بیانات متضاد ہیں، ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مولانا فضل الرحمن اسلام کے ٹھیکیدار بن کر سیاست کررہے ہیں،،مولانا فضل الرحمن کو شبر زیدی سے متعلق جھوٹ زیب نہیں دیتا، مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن کی تکلیف روز بروز بڑھتی جائے گی،ناکامی آپ کا مقدر تھی، ہے اور رہے گی،کورونا وباء سنجیدہ مسئلہ ہے، مولانا فضل الرحمان نے اپنا سیاسی ناٹک ضرور اسٹیج کریں مگر غریب لوگوں کا خیال کریں،کرونا سے بچاؤ صرف احتیاط سے ممکن ہے، اپوزیشن جلسہ نہ کرے،وزیراعظم پر چینی مافیا کو نقصان پہنچانے کا الزام انتہائی گھٹیا اور مضحکہ خیز ہے،تعلیمی اداروں کے حوالے سے اگلے ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پی ڈی ایم والوں کو بنارسی ٹھگ کہتا ہوں،گزشتہ روز پی ڈی ایم نے ایک دوسرا ایڈیشن شروع کیا ہے،انہوں نے اپنے دور حکومت میں آئین کی عملدرآمد ی کے لیے کبھی کوشش نہیں کی،پی ڈی ایم کے اکٹھ میں کئی دراڑیں پڑ چکی ہیں،ان کے متصاد بیانات ہیں، یہ ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اسلام کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں،وہ اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے شبر زیدی کے حوالے سے جھوٹا بیان دیا،شبر زیدی نے خود مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کی،بنتا تو یہ تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر معذرت کرتے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو گلگت بلتستان میں ایک نشست نہیں ملی۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -