مودی کا بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ اسٹریٹجک تعلقات گہرے کرنے کا عزم

مودی کا بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ اسٹریٹجک تعلقات گہرے کرنے کا عزم

  

 نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فون پر بات کر کے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی اور انتخاب میں کامیابی کو امریکی جمہوری طاقت کا مظہر قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی  کے مطابق امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورکس کی جانب سے 3 نومبر کے انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کی پیش گوئی کے فورا بعد ہی مودی نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بائیڈن کو مبارکباد پیش کی تھی۔ 

مودی

مزید :

صفحہ اول -