چارسدہ،حساس ادارے کے دفتر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام،حملہ آور ہلاک

چارسدہ،حساس ادارے کے دفتر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام،حملہ آور ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چارسدہ(آئی این پی) حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے حملہ آور ہلاک کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے قبضے سے دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے ڈسٹرکٹ ہا وس کو ٹارگٹ بنایا تھا تاہم پولیس نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا، ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
چارسدہ حملہ 

مزید :

صفحہ اول -