کوروناوائرس کی دوسری لہر،ترک صدر کا ملک میں جزوی کرفیو کا اعلان 

کوروناوائرس کی دوسری لہر،ترک صدر کا ملک میں جزوی کرفیو کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(آئی ا ین پی) کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں جزوی کرفیو کا اعلان کردیا جس کے تحت نئی پابندیاں لاگو ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران ترکی میں بھی مہلک وائرس کے پھیلا میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ترک صدر نے یہ قدم اٹھایا۔ رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم تشویشناک صورت حال سے گزر رہے ہیں، وبائی کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک جزوی کرفیو کا نفاذ رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق ترکی میں صرف ویک اینڈ پر ہی کرفیو رہے گا جبکہ دیگر عام دنوں میں نئی پابندیوں کے تحت ریستوران، دکانیں، شاپنگ اور ہیر سلون وغیرہ صبح 10 سے رات 8 بجے تک ہی کھولے جا سکیں گے۔ جبکہ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جا ری رہے گی۔ 
ترکی،کرفیو

مزید :

صفحہ اول -