(ن)لیگ کامینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر دھرنے کا پروگرام

  (ن)لیگ کامینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر دھرنے کا پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پی ڈی ایم کا 13 نومبر کو لاہور مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود (ن) لیگ کا مینار پاکستان پر ہی جلسے کرنے کا فیصلہ۔ ن لیگ نے جلسہ نہ ہونے کی صورت میں پلان بی کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو اہم تجاویز دے دیں ہیں۔ تجویزمیں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر سخت ردعمل دیا جائے۔13 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو دھرنے دئیے جائیں۔ مسلم لیگ ن ہر صوبائی حلقے میں دھرنے اور مظاہرے کرے۔ نوجوان پارٹی رہنماؤں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر مصالحانہ رویے کی بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھ کہ حکومت مخالف تحریک میں پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی دھرنوں اور مظاہروں کے لیے اعتماد میں لیا جائے۔تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کے لیے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کی جائے۔ 13 نومبر سے قبل ہر قسم کی کی صورتحال سے نمٹنے کا پلان باہمی مشاورت سے تیار ہونا چاہیے۔ رہنماؤں کی تجاویز کی حتمی منظوری مسلم لیگ ن کی قیادت نومبر کے آخری ہفتے میں دے گی۔
مینار پاکستان

مزید :

صفحہ اول -