ایران کی جوہری تنصیب پر جدید سینٹری فیوجز کو فعال کرنا شروع کر دیا، آئی اے ای اے 

  ایران کی جوہری تنصیب پر جدید سینٹری فیوجز کو فعال کرنا شروع کر دیا، آئی اے ...

  

  ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق ادارے انٹرنیشل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران نے زیر زمین اپنے اولین جوہری تنصیب میں جدید سینٹری فیوجز کو فعال کرنا شروع کر دیا ہے۔فرانسیسی  خبرایجنسی   کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے گزشتہ ہفتے رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران نے غیر فعال نطنز سائٹ میں سینٹری فوجیز نصب کر دیا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جس وقت رپورٹ دی گئی تھی اس وقت انہوں نے سینٹری فیوجز فعال نہیں کیے تھے لیکن اب ایسا ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹری فیوجز کی فعالیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یورینیم کی تعداد میں خاص اضافہ کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے یہ مختلف تنصیبات سے منتقل کیا ہے۔

  آئی اے ای اے 

مزید :

صفحہ اول -