شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی

  شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، مسلم لیگ(ن)نے شہباز شریف کی خرابی صحت کا معاملے کو ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو سی ٹی سکین کے بعد جنرل ہسپتال سے واپس لے جاتے ہوئے تکلیف میں اضافہ ہوا تھا، جیل میں شہباز شریف کی کمر درد میں مسلسل اضافے پر پارٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف 

مزید :

صفحہ اول -