موٹروے بداخلاقی کیس،شریک ملزم شفقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل 

  موٹروے بداخلاقی کیس،شریک ملزم شفقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل 

  

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کرنے کے کیس میں ملوث شریک ملزم شفقت عرف بگا کو یکم دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روزملزم شفقت عرف بگا کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں ملزم کے خلاف چالان کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیاہے کہ تفتیشی افسر نے ملزم کا اعترافی بیان کینٹ کچہری کی مجسٹریٹ کے روبرو قلمبند کرایا ہے،ملزم کا 164 کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ نذہت جبین نے قلمبند کیا ملزم کے خلاف خاتون کے ساتھ بداخلاقی کا مقدمہ تھانہ گجر پورہ میں درج ہے۔

موٹروے کیس

مزید :

صفحہ اول -