امریکہ کی پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت

  امریکہ کی پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)امریکہ نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ  نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا، کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی۔ امریکہ کے جواب میں کہاگیاکہ دوسرے مرحلے میں کمپنی کورونا ویکسین برآمد کرے گی۔ مراسلہ کے مطابق جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے، جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے۔مراسلہ کے مطابق پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے، وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے۔
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -