صاف پانی کمپنی کیس،شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس دائر

  صاف پانی کمپنی کیس،شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)نیب نے صاف پانی کمپنی کیس میں میاں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکردیاہے،یفرنس کے مطابق صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی گئی ہے،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی گئی، رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر 37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، سامان کی مہنگے داموں خریدارے کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا،رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،ریفرینس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے،ریفرینس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
صاف پانی کیس

مزید :

صفحہ اول -