عثمان بزدار کا فیصل آباد کی ترقی،خوشحالی کیلئے 13ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

  عثمان بزدار کا فیصل آباد کی ترقی،خوشحالی کیلئے 13ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

  

 لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے 13ارب روپے کے پیکیج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا- ترقیاتی پیکیج کے تحت فیصل آباد میں سڑکیں، پارکس، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے اوراس پیکیج کے تحت صحت او رتعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے-یہ پیکیج سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحصہ ہوگا-فیصل آباد ترقیاتی پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد کر کے دکھائیں گے- وہ آج فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجر برادری سے خطاب کررہے تھے-وزیراعلی نے کہاکہ  فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے-وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں -تمام علاقوں کی یکساں ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور پنجاب نے اس ضمن میں لیڈ لی ہے-پنجاب میں کاروبار کا پہیہ تیزی سے چل رہاہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہماری حکومت سے قبل سیمنٹ کی 12فیکٹریاں تھیں -ہماری حکومت نے 5سیمنٹ فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے ہیں -دسمبر تک مزید 16فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے جائیں گے-پنجاب حکومت صوبے میں 13سپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دے چکی ہے-وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں - وزیراعظم عمران خان نے آج کشمیر انڈرپاس کے منصوبے اور ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کیاہے-پنجاب بھر میں نئے ماڈل تھانے بنا رہے ہیں -101 نئے تھانوں کی اراضی محکمہ پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے-پولیس کو 600 نئی گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں -محکمہ پولیس میں 10ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے-انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کریں گے-فیصل آباد میں پہلے بھی آیا اور آج وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پھر آیا ہوں - ترقیاتی پیکیج فیصل آباد کے شہریوں کاحق ہے جو ہم نے انہیں لوٹایا ہے- نیاپاکستان بن رہاہے او رسب کو نیا پاکستان نظر بھی آئے گا-

پیکیج

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میربہروزریکی بلوچ کی قیادت میں چاروں صوبوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی-آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میربہروزریکی بلوچ نے آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ آپ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔گزشتہ برس بھی آپ نے ہمارے مسائل سنے اورانہیں حل کیا اوراب بھی آپ نے ہمارے مطالبات کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے ہیں -انہوں نے کہاکہ کان کنی سے متعلقہ مسائل حل ہونے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوئلے کی کانوں کی لیز پر پابندی اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اورپنجاب کابینہ نے کانوں کی لیز میں تجدید پر بھی پابندی ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ اینٹوں کے بھٹوں کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متبادل آپشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور صوبے میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سیکرٹری مائنز اورسیکرٹری ماحولیات اینٹوں کے بھٹوں کیلئے متبادل ٹیکنالوجی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ صوبے کے معدنیات کے شعبہ میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لا نا وقت کی ضرورت ہے۔ سموگ اور آلودگی کا مسئلہ بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ سموگ اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ سیکرٹری مائنز، سیکرٹری ماحولیات،ڈی جی مائنز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔   سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال اور عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسرفیصل آباد کو عہدے سے ہٹانے کاحکم دیا-وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر سی ٹی او فیصل آباد کا تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -محکمہ پولیس نے سی ٹی اوفیصل آباد کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے-سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کے کیس روز بروز بڑھ رہے ہیں، شہری ایس او پیز پر عمل کریں۔باہر نکلتے ہوئے شہری ماسک کا استعمال عادت بنا لیں -انہوں نے کہاکہ کورونا کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کررہے ہیں -صورتحال کاجائزہ لیکر مزید اقدامات اٹھائیں گے-انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھے گا- سردار عثمان بزدارنے پارا چنار میں شادی کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی-وزیراعلی نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں -جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں -

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -