ڈارک ویب پر بچوں سے بد اخلاقی کی ویڈیو نشر کرنیوالے مجرم کو 3بار سزائے موت کا حکم

ڈارک ویب پر بچوں سے بد اخلاقی کی ویڈیو نشر کرنیوالے مجرم کو 3بار سزائے موت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بچوں کیساتھ بداخلاقی کرکے اس کی ویڈیو ڈارک ویب پر اپ لوڈکرنیوالے سفاک اور درندہ صفت مجرم سہیل ایاز کو عدالت نے 3 بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل نے دیا۔ عدالت نے مجرم کو 3 بار عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق ساتھی ملزم خرم کو7 سال قید کی سزاء کاٹنے کیساتھ ساتھ اور ایک لا کھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔مجرم سہیل ایازپر متعدد بچوں سے بداخلاقی کے الزامات تھے اور اس کیخلاف راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں بچوں کیساتھ بداخلاقی کے 3 مقدمات درج تھے۔رپورٹ کے مطابق مجرم نے سیکڑوں بچوں سے بداخلاقی کی اور ان کی تصاویرو ویڈیوز ڈارک ویب پرنشرکیں، وہ برطانیہ کی عدالت سے بھی 4 سال کی سزا کاٹ چکا ہے، اس کیخلاف اٹلی میں بھی بچوں سے بداخلاقی کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔مجرم سہیل ایاز خیبرپختونخوا میں عالمی ادارے کے پراجیکٹ میں بھی ملازم رہاہے، اسے ایک سال قبل راولپنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا۔
ڈارک ویب مجرم سزا

مزید :

صفحہ اول -