کراچی،کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف مزار قائد ؒکی بے حرمتی کا مقدمہ خارج

  کراچی،کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف مزار قائد ؒکی بے حرمتی کا مقدمہ خارج

  

کراچی(آئی این پی) سٹی کورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا مقدمہ سی کلاس قرار دے کر خارج کر دیا۔ پولیس نے مقدمے کا بی کلاس چالان پیش کیا تھا۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پر موجود گی ثابت نہ ہوسکی، ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔ واضح رہے کہ سندھ پولیس نے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن  (ر)صفدر کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے کو  جھوٹا  قرار دیتے ہوئے اس کو بی کلاس قرار دے دیا تھا۔

مقدمہ خارج

مزید :

صفحہ اول -