شاہد خاقان سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو لاہور جلسے کی کامیابی کیلئے ٹاسک دیدیا گیا

  شاہد خاقان سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو لاہور جلسے کی کامیابی کیلئے ٹاسک ...

  

لاہور(این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے13دسمبرکومینارپاکستان پر ہونے والے جلسے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما لاہور میں بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدخاقان عباسی اپنے حلقہ میں کارکنوں سے ملیں گے۔سینئرلیگی رہنمابھی لاہورمیں قومی اسمبلی کے حلقوں میں ملاقاتیں کریں گے۔طلال چودھری،دانیال عزیز،محسن شاہ نوازرانجھا،مصدق ملک،سائرہ افضل تارڑ،میاں جاوید لطیف،سائرہ افضل تارڑ،طارق فضل چودھری اورملک احمد خان کوبھی ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -