شو آف ہینڈز سے ووٹنگ ارکان  اسمبلی کی توہین کے مترادف  

  شو آف ہینڈز سے ووٹنگ ارکان  اسمبلی کی توہین کے مترادف  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعوی کیا ہے کہ چونکہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی پالیسوں سے نالاں ہیں اور وہ آنے والے سینیٹ کے لیکشن میں ان کی پارٹی کے امیدوار کوووٹ نہیں دیں گے اسی خدشے کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم نے ابھی سے شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم نے شو آف ہینڈز کے زریعے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کی تجویز دیکر اپنے ارکان اسمبلی پر درحقیقت عدم اعتماد کیا ہے ہمارے نزدیک شو آف ہینڈز سے ووٹنگ کروانا ارکان اسمبلی کی توہین کرنے کے برابر ہے اس لئے ہم ان کی اس تجویز سے متفق نہیں ہیں۔
فیصل کریم کنڈی 

مزید :

صفحہ اول -