جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،سابق لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل گرفتار

 جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،سابق لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل گرفتار

  

 لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے طاقتور کرپٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو جعلی ہاؤسنگ سو سائٹی کیس میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کا آلہ کار بننے والے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیت گیارہ افراد پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی نگرانی میں سرکل آفیسر زاہد ظہور نے پولیس کی بھار ی نفری کیساتھ ملزم کو گرفتار کیا،گرفتاری کے بعد ملزم کی طبیعت خراب ہونے پراسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے پام سٹی کے نام سے این او سی کے بغیر غیر رجسٹرڈ،غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی۔ ملزم نے نالہ لئی اور محکمہ جنگلات کی دو سو سے زائد کنال زمین پر بھی قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر سوسائٹی میں شامل کی ہوئی ہے۔ملزم نے کنورژن،رجسٹریشن، سائٹ فیس اور دیگر ٹیکسز کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملزم غیر قانونی سوسائٹی بنا کر سادہ لوح عوام کو لوٹ رہا تھا۔ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پر مبنی سورس رپورٹ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کیخلاف بلامتیاز کاروا ئیاں جاری رہیں گی۔

چوہدری سرفراز گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -