سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے زیارت پالیسی وضع کی جائیگی، نور الحق قادری 

  سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے زیارت پالیسی وضع کی جائیگی، نور الحق قادری 

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع زیارت پالیسی وضع کی جائے گی۔ بدھ کو جامع زیارت پالیسی کی تشکیل کیلئے بین الاوزارتی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر وزارت مذہبی امور نور الحق قادری نے کی،اجلاس میں وزارتِ داخلہ، خارجہ، خزانہ، پلاننگ، مواصلات،سٹیبلشمنٹ ڈویژن، اور سیکورٹی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ نور الحق قادری نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع زیارت پالیسی وضع کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایران عراق شام کے مقدسات کے زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ نور الحق قادری نے کہاکہ حج و عمرہ آپریٹرز کی طرز پر زیارت گروپ آپریٹرز تشکیل دئیے جائیں گے، کوئٹہ اور تفتان میں زائرین  کی عارضی رہائش، طبی اور سفری سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

نور الحق قادری 

مزید :

صفحہ آخر -