وزارت خارجہ نے سائنس  ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز کردیا  نیا ایکشن پلان بھی جاری

وزارت خارجہ نے سائنس  ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز کردیا  نیا ایکشن پلان بھی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)  وزارت امور خارجہ نے آج سائنس ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز کردیا جو وزارت خارجہ کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا میں سائنس ڈپلومیسی کے حوالے سے پاکستان کے کردار میں اضافہ کرنا اور عالمی سائنسی تعاون کو بڑھانا ہے۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے سائنس ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز کیا۔ یہ اقدام وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے وژن فارن آفس کے تحت کیاگیا ہے۔   ویب پیج سائنس، ٹیکنالوجی اور تخلیق (ایس۔ٹی۔آئی)کے حوالے سے پاکستان سے متعلق معلومات کا ایک بنیادی اور موثر ذریعہ ثابت ہوگا جبکہ اس کے ذریعے پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی مصنوعات کے علاوہ متعلقہ اداروں کا تعارف اور ان کی خدمات کو دنیا کے سامنے لانے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔  

 وزارت خارجہ 

مزید :

صفحہ آخر -