خاتون قتل، شوہر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید، 4لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

خاتون قتل، شوہر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید، 4لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)  ماڈل کورٹ ملتان کے جج اختر حسین کلیار نے تعلقات کے شبہ میں بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر کو تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت ملتان کے مطابق زاہد شاہ کے خلاف مقتولہ نادیہ کے چچا محمد ظفر نے 19 اگست 2018 کو مقدمہ (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
نمبر 653 درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم کے ساتھ مقتولہ نادیہ کی 2013 میں شادی ہوئی دو بچے بھی پیدا ہوئے، ملزم گھریلو جھگڑے پر خاتون کو مارتا پیٹتا تھا ایک روز جھوٹے تعلقات کے شبہ میں بیوی کو بجلی کی تار گردن پر لگا رہا تھا کہ رشتے داروں نے چھڑایا لیکن خاتون جانبر نہ ہوسکی ملزم کو قتل کرنے پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے مقدمہ کا چالان عدالت پیش ہوا سرکاری اور پرائیوٹ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جس سے ملزم پر قتل کرنا ثابت ہوا۔ فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید ہرجانے کے ساتھ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جائیداد ضبطگی یا مزید 4 ماہ جیل قید سنائی ہے۔
قتل