ڈریپ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائیں گے،ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈریپ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائیں گے،ڈاکٹر فیصل ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ ڈریپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان وفاقی سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ کے ہمراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ کیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ڈریپ کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر فیصل سلطا ن نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں،ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ڈریپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک مثالی اتھارٹی بنانے کیلئے پر عزم ھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ھے،افسران ادراے کی ترقی کیلئے لگن اور جزبے سے کام کریں 

ڈاکٹر فیصل سلطان

مزید :

صفحہ آخر -