اوورسیز پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے،سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح:گورنر پنجاب

  اوورسیز پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے،سہولیات کی فراہمی اولین ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے اعلان کو تاریخ ساز حکومتی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز کمیشن کا دائر ہ کارتمام تحصیلوں تک بڑ ھایا جارہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے انکو تمام سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔1990ء کے بعد پہلی بار پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی کیساتھ بحال ہو رہی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے معاشی اعدادوشمار بھی بہتر ہور ہے ہیں۔وہ بدھ کے روزگور نر ہاؤس لاہور میں اوورسیز پاکستانی محمد عمر اسحاق اور بزنس کیمونٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا پنجاب کابینہ صوبائی اوورسیز ایکٹ 2014میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے جسکے بعد اب اوورسیز کمیشن کا دائر ہ کار تمام تحصیلوں تک بڑ ھایا جارہا ہے۔ اوورسیز کمیشن کو ثالثی کے اختیارا ت بھی دیئے جارہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر گھر کی دہلیز پر ہی حل ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو وو ٹ کے حق کیلئے اقدامات کا اعلان کر کے ثابت کر دیا تحر یک انصاف کی حکومت ان سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ عدالتوں میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے سپیشل ججز کام کر رہے ہیں، انشاء اللہ تحر یک انصاف کی حکومت ہی ملک میں معاشی انقلاب لائیگی۔ پاکستان میں صنعتوں کی بحالی سے روزگار کے نئے مواقعے بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ حکومت نے صنعتوں کو دھماگے کی درآمدی ڈیوٹی پر 5 فیصد ریلیف دینے کابھی فیصلہ کر لیا ہے اور بزنس کیمونٹی کے جو بھی مسائل ہیں انکوحل کر نے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے انڈسٹری کیلئے سستی بجلی کا پیکیج بھی دیدیا ہے، صنعتوں کی اضافی پیداوار سے معاشی ترقی میں مدد ہوگی۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -