حضور اکرمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا  حصہ‘ ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ کا غازی  یونیورسٹی میں سیرت کانفرنس سے خطاب

       حضور اکرمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا  حصہ‘ ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ کا ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ رسول اکرمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رحمت اللعالمین ؐ سے محبت کا ثبوت دینے کیلئے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کا احسن اقدام کیاجس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہے ہیں انہوں نے یہ بات غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ رسول پاک ؐ کی بڑائی بیان کرنے سے تسکین قلب حاصل ہوتی ہے حضور اکرمؐ کی شان بیان کرنے سے انسان کی زندگی سنور سکتی ہے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر نگرانی اور نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تیسرے روز سیرت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں  نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے سر انجام دیئے۔ جامعہ غازی کے مختلف شعبہ جات میں سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔  ملک میں کرونا کی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرام میں شرکاء کی تعداد کو محدود رکھا گیا، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ معروف سکالر ڈاکٹر عبدالمجید کریمی اور ڈاکٹر مفتی عبدالرزاق نے موضوع کانفرنس کے حوالے سے خطاب کیا۔

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -