ملتان: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  6 افراد کیخلاف مقدمات‘ کارروائیاں تیز

 ملتان: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  6 افراد کیخلاف مقدمات‘ کارروائیاں ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار) پولیس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

حکومت پنجاب کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور لیٹ نائٹ دوکانیں کھول کر عوام کا رش کرنے کے الزام میں شہر کے مختلف تھانوں میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے پولیس نے سختی اختیار کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں چھے افراد کے خلاف مقدمات اندراج کئے،ملزمان نے اپنی دوکانیں کھول کر عوام کا رش کیا ہوا تھا جبکہ دوکانوں میں موجود افراد نے نہ تو چہرے پر ماسک لگاہواتھا اور نہ سینی ٹائرزکی سہولت موجود تھی اور اپنی دوکانیں حکومتی ٹائم سے تجاوز کرکے کھول کر کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بنے ہوئے تھے،جن کے خلاف تھانہ نیوملتان، دہلی گیٹ، لوہاری گیٹ اور دولت گیٹ میں اندراج ہوئے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -