دو بھائیوں سمیت چار کم عمر طالب علم پراسرار طور پر غائب
مظفرگڑھ‘روہیلانوالی (نامہ نگار)دو سگے بھائیوں سمیت4 کم عمر طالبعلم پراسرار طور پر غائب ہوگئے، تین روز گزرنے پر بھی بازیاب نہ ہو سکے، مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ روہیلانوالی کی بستی کلال کے رہائشی محمد اسماعیل سیال کی تھانہ روہیلانوالی پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق 15 نومبر کو مغرب کے وقت اس کا بیٹا محمد مزمل عمر 14 سال،اس کا بھائی مرسلین(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
عرف مٹھو عمر 12 سال،اپنے چچا کے 2 بیٹوں محمد شان عمر 13 سال اور محمد حسین عمر 10 سال گھر سے اکٹھے نکلے لیکن واپس نہیں آئے اور بہت تلاش کے باوجود اب تک ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے پولیس تھانہ روہیلانوالی نے محمد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چاروں بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن 3 دن گزر جانے کے باوجود تاحال بچوں کا پتہ نہیں چل سکا۔
غائب