پرنسپل سمز کا ایکشن،کرپشن الزامات پر ٹیکنیکل ایڈوائزری،گریوئینس،انسپکشن کمیٹی تحلیل

   پرنسپل سمز کا ایکشن،کرپشن الزامات پر ٹیکنیکل ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)سمزکے پرنسپل پروفیسر محمد امجد نے سروسز ہسپتال میں کرپشن کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا۔ سرجیکل ڈسپوزیبل کے ساز و سامان اور ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلوں اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر ہسپتال کی تمام کمیٹیاں جن میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی،گریوئینس کمیٹی،انسپکشن کمیٹی شامل کو تحلیل کردیاہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر وارث فاروقہ،گریوینس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر عمران اورانسپیکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر وسیم حیات کو بھی چیئرمین شپ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پنجاب کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے دوران سرجیکل ڈسپوزیبل سازو سامان اور ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلے ہوئے جس میں یہ کمیٹیاں کرپشن روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ان کیخلاف اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں میں انکوائریاں چل رہی ہے لہٰذا انہیں کرپشن کی بنا پر عہدوں سے ہٹایا جاتا ہے اور کمیٹیاں توڑ دی جاتی ہیں نو ٹیفکشن  میں مزید کہا گیا ہے کہ ان معاملات کی باقاعدہ انکوائری کی جائے گیجس کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو بارئک بینی سے معاملے کا جائزہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ادارے کو کرپشن فری بنائیں گے۔ 

سمز کی کمیٹیاں تحلیل 

مزید :

صفحہ آخر -