حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جاوید اقبال وڑائچ 

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جاوید اقبال وڑائچ 

  

 رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے چوہدری فاروق وڑائچ اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ ظفرآباد کالونی کادورہ کیااور چندروزقبل نہر میں رکشہ گرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے والے بچے کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے نہر بابا غریب شاہ کے(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

 اطراف پر ذاتی فنڈ سے فوری چاردیواری کاکام شروع کرنے کااعلان کیا، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، ماضی میں حکومتوں نے مفاد کی سیاست کی اور مفادعامہ کے منصوبوں کو کرپشن کی نذر کردیا، انہوں نے کہاکہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے اور تمام علاقوں میں مرحلہ وارترقیاتی کام جاری ہیں، اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جاوید وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -