رحیم یار خان: کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانیکا حکم 

رحیم یار خان: کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانیکا حکم 

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ کے باعث تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں کورونا کے پھیلا کو روکنے اور عوامی (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں پبلک مقامات پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے خصوصا شادی ہال، مارکی، ریسٹورنٹس، شاپنگ پلازے، پارکس کے حوالہ سے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔کورونا سے تحفظ بارے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے نجی اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔دریں اثنا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت، ماحولیات، لیبر و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالہ سے بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ دیگر تمام بھٹہ خشت ضلع بھر میں بند اور خلاف ورزی پر مالکان پر مقدمات درج کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے زمینداروں سمیت آلودگی کا باعث بننے والے انڈسٹریز کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس و فصلوں اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی کیلئے ضلع بھر میں ٹائیگر فورس کے رضاکاران کو متحرک کیا جائے۔ٹائیگر فورس کے رضاکاران نے ہمیشہ عوامی فلاحی اقدامات پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دی۔

عملدرآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -